best hookup subredduts hookup Longmeadow gay clubs for hookups 2010 free hookup apps free nyc hookups hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کم لاگت مکانات کیلئے قرض کا عمل آسان بنانے کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کم لاگت مکانات کے لیے قرض کا عمل آسان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کم لاگت مکانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین ’نیا پاکستان‘ ہاؤسنگ اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء کو کم لاگت مکانات کی تجاویز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ ہاؤسنگ قرض دینے والے بینک آگاہی مہم چلارہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف نوعیت کے 8کروڑ 20 لاکھ بینک اکاؤنٹ ہیں، بینکوں نے 450ارب روپےکا منافع کمایا۔

دوران اجلاس وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے بینکوں کی کارکردگی کی نگرانی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرض کا عمل آسان بنانے کے ساتھ شفافیت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے معلومات فراہمی اور شکایات کے ازالے کےلیے سٹیزن فیڈبیک میکنزم کا بتایا۔

انہوں نے اس موقع پر کم لاگت ہاؤسنگ قرض سے متعلق بینکوں کے خدشات سے بھی آگاہی فراہم کی۔

اس پر وزیر خزانہ نے جائز تحفظات کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.