بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علیم خان ہمارے بھائی، اُن سے کوئی پریشانی نہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان ہمارے بھائی ہیں، اُن سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔

علیم خان کی پریس بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ گھر میں دو بھائیوں کے درمیان بھی اختلافات ہوتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نے عمران خان سے وابستگی کا اظہار کیا ہے، وہ ہمارے بھائی، بازو اور پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گورننس کے معاملے پر اختلاف ہوسکتا ہے، ہم بیٹھ کر علیم خان سے بات کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ علیم خان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں تشویش نہیں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہمارے گھر کی بات ہے، اس پر بیٹھ کر بات کریں گے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ علیم خان نے کھل کر واضح لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا، وہ ہمارے بھائی ہیں ہمیں ان سے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں لوگ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ایک دوسرے کے خلاف بھی بات کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.