بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں وزیراعظم کے خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت ہوگی، کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چک شہزاد میں واقع سیکریٹریٹ میں شام 6 بجے ہوگا، جس کی صدارت پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.