بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا ذمہ دار یوکرین ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ میں 3 مارچ کو لگنے والی آگ کا ذمہ دار یوکرین ہے۔

کریملن کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ پر آگ لگنے کا واقعہ یوکرین کے انتہا پسندوں کی اشتعال انگیزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین سویلینز کو ماریوپول چھوڑنے سے روک رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جوہری پاور پلانٹ پر تابکاری کی سطح نارمل ہے، یوکرین میں یورپ کے اس سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر دو روز پہلے روس کے قبضے کے بعد آگ لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.