st louis hookups reddit gay clubs for hookups knoxville hookups instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری سے یار محمد رند کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند کی ملاقات ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

منڈی بہاءالدین میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما وسیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت ندیم افضل چن کا ذاتی فیصلہ ہے۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو سیاسی باتیں ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے 2 گھنٹے علیحدہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.