بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے قریب سمندر میں نایاب مانٹا کا نظارہ

پاکستان کے سمندر میں دو دیوہیکل مانٹا کو دیکھا گیا ہے، جو اس وقت نایاب سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ 

ورلڈ وائلڈلائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کا کہنا ہے کہ مانٹا کو 6 سال بعد کراچی کے قریب سمندر میں دیکھا گیا ہے۔ 

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مانٹا، شارک اور اسٹنگ رے کی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مانٹاز کو کراچی کے جنوب میں 50 ناٹیکل مائیل دور ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دو دیوہیکل مانٹاز کا ایک ساتھ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے، آئی یو سی این نے حال ہی میں مانٹا کی اس نسل کو خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان میں عام طور پر پائی جاتی تھی لیکن اب یہ انتہائی نایاب ہوتی جارہی ہے۔ 

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مانٹا کا آخری بار نظارہ اکتوبر 2016 میں چرنا جزیرے کے قریب کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.