hookup lynchburg va hookup Stafford CT best hookup subredduts st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو قتل کردیا، خود بھی ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی چار ساتھیوں کو قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کی، اس کی شناخت کانسٹیبل ستیپا ایس کے کے نام سے ہوئی ہے اور وہ خود بھی اس واقعہ میں مارا گیا۔

تاہم اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ وہ کسی اور کی فائرنگ سے مارا گیا یا پھر اس نے خود کشی کی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فائرنگ کے دوران بی ایس ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،۔

بھارتی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ خاصہ ایریا کے کیمپس 144ویں بٹالین میں پیش آیا، جو اٹاری واہگہ انٹرنیشنل بارڈر کراسنگ سے صرف 12 سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.