بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر اسٹیٹ بینک کا پانچ بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کرنے کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 5 بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کریں گے، نظام معیشت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا رہے ہیں تاہم ایسے راستے اپنائیں گے کہ ملک کی دولت ماضی کی طرح غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل نہ ہو۔

کراچی ادبی میلے میں پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، جلد ایک ایسا فریم ورک تیار ہوگا جس کے ذریعے ایک بینک دوسرے بینک کو صارف کی اجازت سے معلومات فراہم کرسکے، ڈیجیٹل سسٹم تمام بینکوں میں رابطہ قائم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں قانونی حیثیت ملنے کے سوال پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے جہاں فوائد ہیں وہیں نقصانات بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے باعث ہر قدم سنبھل کر اٹھا رہے ہیں، پانچ بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنز جاری کریں گے، 30 مارچ تک درخواستیں موصول ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.