hookup Colmar hookup Wurtsboro NY hookup hotshot mature hookup Vincentown New Jersey is there a real hookup app hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان  نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں، ملک کو سو ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

 میلسی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے  پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کے لیے کیا؟ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا، بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.