بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا۔

اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر حلیم عادل شیخ کو روکا اور انہیں وعدے بھی یاد دلائے۔

حلیم عادل شیخ سندھ حقوق مارچ کے قافلے کے استقبال کیلئے جارہے تھے۔

پولیس کی نفری اسٹیل ٹاؤن موڑ پہنچ گئی، تاہم اسٹیل ملز ملازمین کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے موجود رہی۔

اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کیں، ایس ایس پی عرفان بہادر بھی پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.