hookup Roosevelt New Jersey gay hookup apps nz cd hookups in cochise county carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے ورلڈ کپ 1992 کی جھلک شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹو البم سے یادگار تصویر شیئر کی ہے جو کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کی ہے۔

تصویر میں کیمرہ مین عمران خان کو کور کررہا ہے جبکہ وہ کسی سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصویر  1992ء کے ورلڈ کپ  کے دوران لی گئی تھی۔

عمران خان کی اس یادگار تصویر کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف دو گھنٹے میں اُن کی پوسٹ پر 37 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.