cancer man and hookups hookup Roosevelt New Jersey gay hookup places in gloucester county nj casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے لیگی ارکانِ پارلیمنٹ کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا

مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پارٹی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو اسپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے ہدایت کی ہے کہ تمام پارٹی ارکان ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے صحافتی اور شہری آزادیاں چھیننے کے درپے ہے

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کو یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوشش ہے کہ بیرونِ ملک دوروں میں ارکان کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوا دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.