hookup Wurtsboro NY ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Millerton american hookup lisa wade pdf office hookup curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان کا یوکرین کو بُلٹ پروف جیکٹس اور دیگر غیر جارحانہ کمک فراہم کرنے کا فیصلہ

جاپان نے یوکرین کو بُلٹ پروف جیکٹس اور دیگر غیر جارحانہ کمک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کی ملکیت ہیں۔ یہ اقدام یوکرین کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو اور دیگر وزراء کے شرکت میں جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیاء میں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظانِ صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اور پاور جنریٹر شامل ہیں۔

جاپان، اپنی سیلف ڈیفنس فورسز کی بُلٹ پروف جیکٹس پہلی بار کسی دوسرے ملک کو فراہم کرنے جا رہا ہے۔

چیف کابینہ سیکریٹری ماتسونو ہیروکازو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بین الاقوامی برادری، یوکرین کی حمایت اور ردِعمل میں متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسا سامان فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جو کسی بھی طرح سے انسانی نقصان کا باعث بن سکتا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.