سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ انصاف کی آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہوسکتا۔
ٹیکنالوجی کی افادیت سے متعلق تقریب سے خطاب میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صرف ٹیکنالوجی نہیں، معمول سے ہٹ کر بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جج کو انصاف کی فراہمی کے لیے صلاحیت مند بھی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کورونا کے دوران بھی ایک دن بند نہیں ہوئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ تمام عدالتوں نے کورونا وائرس کے دوران بھی اپنے دروازے کھلے رکھے، کورونا کے دوران ٹیکنالوجی نے ہماری بہت مدد کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آن لائن اور بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کروائی، ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے اشتراک کر رہے ہیں۔
Comments are closed.