hookup agency in singapore knoxville hookups being honest about wanting hookup reddit hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لانگ مارچ حکومت نہیں عمران خان کے خلاف ہے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ حکومت نہیں عمران خان کے خلاف ہے۔

 وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن متحرک ہوگئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر خورشید شاہ اہم مشن پراسلام آباد پہنچ گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا، وہ وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کےخلاف ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.