hookup Uniondale instant sex hookup sites hookup Suplee PA gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شین وارن نے پنڈی اسٹیڈیم میں کب میچ کھیلا تھا؟

گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے شین وارن نے 1994 میں راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں  میچ کھیلا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک تماشائی  اسٹیڈیم میں شین وارن کا پوسٹر لے کر پہنچا جس میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

پوسٹر پر ’لیجنڈز کبھی نہیں مرتے‘ درج تھا۔

اسٹیڈیم میں شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پی سی بی نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شین وارن نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 1994 میں میچ کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ 1994 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 سے 9 اکتوبر تک سیریز کا دوسرا ٹیست میچ کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی ہار اور جیت کے فیصلے پر ختم ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.