hookup sites like craigslist denver hookup airbnb hookup Telford Pennsylvania hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے ایک مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین اور 1 مرد جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کار پر فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی۔

جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا معاملہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.