بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین سے 1400 پاکستانی پولینڈ میں داخل

یوکرین سے 1400 پاکستانی مغرب کے راستے پولینڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔

پولینڈ میں داخل ہونے والوں میں سے 450 پاکستانیوں نے سفارت خانے میں رجسٹریشن کرائی تھی، انہیں خصوصی طیارے سے پاکستان لایا جائے گا جبکہ باقی پاکستانیوں نے پاکستانی سفارت خانے میں کوئی رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔

دوسری طرف یورپی یونین نے ان تمام لوگوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے جو یوکرین میں طالب علم ہیں یا عارضی اقامت نامہ رکھتے ہیں۔

یورپی یونین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو طالب علم یوکرین سے پولینڈ آئیں گے انہیں 15 دن اور جو لوگ یوکرین میں لمبے عرصے سے رہ رہے ہیں انہیں ایک سال تک پولینڈ میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.