homemade hookup casusl hookup review my senior hookup reviews best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اظہر عباس ایسوسی ایشن برائے الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کے صدر منتخب

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز (ایمنڈ ) کے سالانہ اجلاس میں آیندہ دو سال کے لئے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، اے آر وائی کے عماد یوسف نائب صدر، نیوز ون کے حافظ طارق محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ نیو نیوز کے محمد عثمان اور ٹوئنٹی فور نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز اور اب تک نیوز کے شہاب محمود فنانس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔

ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈان نیوز کے زاہد مظہر، سما نیوز کے فرحان ملک، آج نیوز کے راشد محمود، ہم نیوز کے محمد مالک، دنیا نیوز کے حبیب اکرم، پبلک نیوز کے فواد خورشید، وش ٹی وی کے اویس بلوچ، خیبر ٹی وی کے مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کو منتخب کیا گیا۔

ایمنڈ کے اجلاس میں ملک میں میڈیا کی عمومی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل اور دیگر چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

اجلاس میں نیوز چینلز کے لئے ضابطہ اخلاق کو مزید موثر بنانے، صحافیوں کی تربیت اور ایڈیٹرز کے کردار کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.