homemade hookup cancer man and hookups gay hookup apps nz gay clubs for hookups cctv grindr hookup tampa 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں سیاہ لباس میں خود کش حملہ آور کو  پہلے فائرنگ کرتے اور  پھر تیزی سے مسجد میں جاکر دھماکا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، شہیدوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ خود کش حملے میں 50 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، جس سے سیکیورٹی پر موجود دو اہل کار شہید ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، جس سے سیکیورٹی پر موجود دو اہل کار شہید ہوئے۔

 سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں تقریباً 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا مسجد کی دوسری صف میں ہوا ہے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت مختلف وزراء، مذہبی و سیاسی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.