hookup Telford Pennsylvania 80 hookup best hookup apps that aren't a scam edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آخری بار جب آسٹریلیا پاکستان آیا میں 2 سال کا تھا، امام الحق

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے امام الحق نے گزشتہ شب ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا کی ٹیم آخری بار پاکستان آئی تھی تو وہ محض دو برس کے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

امام الحق کے ٹوئٹ پر محمد عامر نے انہیں جلد سونے کی ہدایت کی تھی، محمد عامر نے کہا تھا کہ ’سو جا صبح جلدی اٹھنا ہے۔‘

جواب میں امام الحق نے قہقہ لگایا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن امام الحق کا بلّا چل گیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.