آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کے لیے پاکستانی مداح خصوصی پیغام لے کر اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
راولپنڈی میں آج شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کے مداح کرکٹ شائقین ان کے لیے بنا ہوا ایک خصوصی پوسٹر لے کر پہنچے۔
پوسٹر میں عثمان خواجہ کی تصویر کے ساتھ ’عثمان خواجہ اسے اپنا ہی گھر سمجھو‘ تحریر ہے۔
اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میرا ہوم کراؤڈ ہوگا لیکن میں آسٹریلیا کے لیے کھیل رہا ہوں گا، جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم میں میری تصاویر ہیں، پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔
گزشتہ روز عثمان خواجہ نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کرتے پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کی تصویر 30 سال قبل آسٹریلیا منتقل ہونے سے دو ہفتے پہلے لی گئی تھی۔
Comments are closed.