free nyc hookups app for plane hookups hookup Birmingham free amarillo hookups hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین عدم اعتماد تحریک سے قبل پاکستان میں ہونگے، پی ٹی آئی MPA

پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین عدم اعتماد تحریک سے قبل پاکستان میں ہونگے۔

ایم پی اے سلمان نعیم نے بتایا کہ ان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 6 مارچ کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔

سلمان نعیم کاکہنا ہے کہ جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی جہانگیر ترین شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے ہیں، وہ چند روز وہاں قیام کریں گے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے مزید بتایا کہ جہانگیر ترین تندرست ہیں انکے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے غرض سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔

وہ وہاں چند روز قیام کریں گے اور اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔

لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.