آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ایرن ہالینڈ پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیست سیریز کے لیے پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔
راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے آغاز کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس شیئر کیے اور بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلوی ٹیم کے خلاف مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
ایرن نے انسٹاگرام اسٹوری میں میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ سیریز شاندار ہوگی۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسمین اور وقار یونس دوبارہ ایکشن میں آگئے ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments are closed.