بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، فیصل حسنین

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ میں اپنے منصب نک ہاکلے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔

فیصل حسنین نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان پر شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ مداحوں نے آسٹریلوی ٹیم کو دیکھنے کےلئے24 سال انتظار کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے نے کہاکہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے جس کے لیے ہم نے انتھک کام کیا، پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نک ہاکلے نے کہاکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی انتھک محنت کی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے،پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے،سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔

پریس کانفرنس میں شریک ایلرڈائس نے کہاکہ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.