بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے بطور سفیر منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان کے لئے بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں۔ وہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جگہ لیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شراکت داری علاقائی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے، یہ شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری کیلئے بھی اہم ہے۔

ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اُمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں۔ وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.