بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹریننگ میں مصروف ہوں ورنہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھتا، محمد وسیم

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم بھی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل دیکھنے کے لئے کافی بےتاب نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد وسیم نے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز کے لئے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

محمد وسیم نے مزید لکھا کہ دبئی میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے ٹریننگ کررہا ہوں ورنہ ضرور پنڈی اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھتا۔

باکسر محمد وسیم نے اپنے پیغام میں پاکستان ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم 19 مارچ کو دبئی میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن میں ناقابل شکست فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن سنی ایڈورڈز کا مقابلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.