بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 بلوچ طلبا نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

ایم این اے محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سیکڑوں طلبا کےخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بغاوت، بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئیں۔

اسلام آباد کےتھانہ کوہسار میں بغاوت کی ایف آئی آر درج کر کے سیل کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.