free amarillo hookups hookup Cresskill New Jersey hookup Birmingham my uber hookup hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، شیری رحمان

پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت  کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، جیسے ہی اسلام آباد پہنچیں گے، عدم اعتماد کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہوگا۔

 لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین رابطے میں ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم ہے۔

پیپلزپارٹی نے7مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ نوشتۂ دیوار عوام کی آواز ہے، عوام کو ایسی حکومت چاہیے جو ان کے مسائل سمجھتی ہو۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تتر بتر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 48  گھنٹوں کی خوشخبری کا تو مولانا فضل الرحمان ہی بتاسکتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کا یوٹرن عوامی مارچ کی کامیابی ہے، مارچ سے حکومت کو اونے  پونے اتحادی یاد آگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.