بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچھ حکومتی ارکان اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں، امتیاز شیخ

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ حکومتی ارکان اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امتیاز شیخ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو اچھی خبر آئے گی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ آج رات مارچ ملتان پہنچے گا، تین سال میں 70 روپے پیٹرول میں اضافہ کیا اور 10 روپے کم کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال گرمیوں میں بھی گیس کی قلت ہوگی، ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ میں سندھ کے عوام شامل نہیں تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تھر کے پاور پلانٹ میں کنویئر بیلٹ ٹوٹنے سے6 لوگ زخمی ہوئے تھے، حادثے میں ایک چینی انجنئیر بھی زخمی ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.