روسی بزنس مین رومن ابراہموچ نے اپنے فٹبال کلب چیلسی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
پریمیئر لیگ کلب ’چیلسی‘ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے مالک روسی بزنس مین رومن ابراہموچ نے کہا کہ وہ چیلسی کی فروخت کا منصوبہ بنا رہے۔
ابرامووچ نے کہا کہ انہوں نے چیلسی کو فروخت کرنے کا انتہائی حد تک مشکل فیصلہ کیا ہے جس سے انہیں تکلیف بھی ہوئی ہے۔
ابرامووچ کے مطابق کلب کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جنگ کے متاثرین کو عطیہ کی جائے گی ۔
سوئس میڈیا کے مطابق سوئیٹزرلینڈ کے ارب پتی کاروباری شخصیت ہینسجورگ ویس نے دعویٰ کیا ہے کہ چیلسی کلب خریدنے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پابندیوں کی دھمکی کے بعد ابرامووچ چیلسی سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
روسی بزنس مین چیلسی کتنی مالیت میں فروخت کرنا چاہتے ہیں؟
چیلسی کے مالک کلب تین بلین پاؤنڈ میں فروخت کرنا چاہتے ہیں، ابراہموچ نے 2003 میں چیلسی کو 140ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔
Comments are closed.