best hookup apps that aren't a scam black gay hookup hookup Mount Ephraim funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کا لانگ مارچ میرا مارچ ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کو اپنا مارچ قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے پھر مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے پر زور بھی دیا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے تیل اور بجلی کے بعد آٹا، گھی اور چینی بھی سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک انڈسٹریز اور بڑے لوگوں کو رعایتیں ملیں، پہلی بار غریب کو سہولت ملی ہے تو باتیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے والے کو جانا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.