the hookup game download denver hookup airbnb farm girl hookup burley bike hookup galaxy s10 stereo hookup best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگ رہا ہے امپائر نیوٹرل ہوگئے، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، لگ رہا ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے امپائر کس کے ساتھ ہیں؟ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ لگ رہا ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوگئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں امپائر کی سپورٹ نہیں چاہیے، بس امپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا نمبر گیم پورا ہے ،اس کا بات کا علم حکومت کو بھی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ ہے بھی تو اس کا مجھے علم نہیں ہے۔

کیا حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تیور بدلنے لگے ہیں؟

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے انفرادی طور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے تو ادارے اس کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانے پر متفق ہے، اس کے بعد نئی حکومت کیسی ہوگی؟ اس پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، فوکس اس پر ہے کہ بہار آئے یا نہ آئے، بس خزاں چلی جائے۔

اس سے قبل پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ 3 دن اہم ہیں ہوسکتا ہے 48 گھنٹوں میں خوشخبری سامنے آجائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.