hookup Mount Ephraim cctv grindr hookup tampa 17 year old hookup hookup Colmar the hookup game download best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ فرق نہیں پڑتا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ انہیں فرق نہیں پڑتا۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں نرسنگ کنونشن سے خطاب میں عثمان بزدار نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات انتہائی زبردست رہی۔

انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کو گھبرانا ہے، کھل کر کھیلیں گے، ڈرنے والے نہیں، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور عوام بھی، ہم تو پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ ہر سال 2 مارچ کو صوبے بھر میں نرسنگ ڈے منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبے میں 23 بڑے اسپتال بنا رہے ہیں، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مارچ کے آخر تک پنجاب کی تمام آبادی کور کر لیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنےخطاب میں کہا کہ نرسنگ اسکولوں کو کالجز کا درجہ دےدیا، اب نرسنگ کی باقاعدہ ڈگری ملا کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پسماندہ علاقوں کےلئے نرسنگ کوٹے کا اعلان بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.