cctv grindr hookup tampa bbw hookups app hookup agency in singapore farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد آئی تو نمبر گیم کیا ہوگا؟

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نےجیو نیوز نے استفسار کیا کہ کیا آپ تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوجائیں گے؟

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے ساتھ ہوگا، ہم اُس کا ساتھ دیں گے۔

اس پر پی ڈی ایم سربراہ نے جواب دیا کہ میں 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کسے کیا ملے گا؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، اب جتنی بھی کوشش کریں، عوام رُکنے والے نہیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا آپ کو سب کچھ بتادیں؟ اتنا کافی ہے کہ اب اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.