hookup bbw com hookup hotshot mature 80 hookup hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب پولیس نے مارچ کے راستے میں رکاوٹیں لگادیں، مراد شاہ علی کی عثمان بزدار سے گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجاب میں عوامی لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق رحیم یار خان کے چوک بہادر پور میں عوامی لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عثمان بزدار سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب پولیس عوامی مارچ کے شرکاء کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میڈیا کی گاڑیوں کو بھی روک رہی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ پنجاب پولیس کو رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت دیں۔

ترجمان پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سید مراد علی شاہ کو رکاوٹیں ہٹانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.