پاکستان کے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کی بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔
حکمران اتحاد میں شامل ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا آپریشن کامیاب ہوا ہے۔
انہوں نے آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میں مرض کے لیے علاج کے لیے بیرون ملک بھی جاسکتا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک علاج کرانے کے بجائے میں نے ہمیشہ کی طرح پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا۔
Comments are closed.