بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیوٹن کی جنگ سوچی سمجھی اور بلا اشتعال تھی، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے نکات سامنے آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےمغرب کے ردعمل کو سمجھنے میں غلطی کی، وہ مغربی اقوام کے سخت ردعمل کا درست اندازہ نہیں لگا سکے۔

تقریر کے مسودے کے مطابق امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ غیرقانونی حملے کے نتیجے میں پابندیوں سے روسی معیشت شدید متاثر ہوگی، پیوٹن کی جنگ سوچی سمجھی اور بلا اشتعال تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن نے سفارت کاری کی کوششوں کو مسترد کیا، ان کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹو جواب نہیں دیں گے، روس نے سوچا تھا کہ وہ ہمیں اپنے ہی گھر میں تقسیم کر سکتا ہے، لیکن وہ غلط تھا اور ہم تیار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.