بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

لنکا شائر نے حسن علی کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے پہلے 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم بھی لنکا شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں، ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.