وزیراعظم عمران خان کے فی یونٹ بجلی 5 روپے سستی کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کیسے ہوگا؟
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منتقل نہ کرکے 30 جون تک ہر ماہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جنوری سے اپریل تک 4 مہینوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے مارچ سے جون تک ہر ماہ صارفین کو 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق جنوری فروری مارچ اور اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی صارفین کو 5روپے فی یونٹ کا اضافہ منتقل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جنوری فروری مارچ اور اپریل کی اوسطاً ماہانہ فیول پرائِس ایڈجسٹمنٹ 5روپے تک متوقع ہے، جو صارفین کو منتقل کرنے کی بجائے حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اگر جنوری سے اپریل تک کسی ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 روپے سے کم رہتی ہے تو 5 روپے تک کا ریلیف پورا کرنے کیلئے حکومت بنیادی ٹیرف میں کمی کرے گی یا سبسڈی دےگی۔
Comments are closed.