اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہتک عزت کے زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا۔
عدالت عالیہ نے سیشن کورٹس کو ہتک عزت کے کیسز کا 9 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیش کی گئی سیشن جج کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے سے ہتک عزت سے متعلق کیسز زیر التوا ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ ضرورت ہو تو سیشن کورٹ ہتک عزت کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔
عدالت عالیہ نے حکم میں کہا کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت دائر پرانے کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں ہونا ضروری ہے۔
ممبر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن کورٹس کو احکامات جاری کیے۔
Comments are closed.