وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم عبدالرحمٰن متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کی تین سال پہلے خاتون سے دوستی ہوئی تھی، وہ خاتون کی غیراخلاقی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کرنے لگا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کر کے ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق عدالت سے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.