مقبوضہ کشمیر میں فروری کے مہینے میں بھی قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہا۔
گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 8 کشمیریوں کو شہید اور پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 10 افراد کو زخمی کیا۔
بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جبکہ تلاشی اور محاصرے کی 179 کارروائیوں کے دوران 107 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
حریت رہنماؤں، نوجوان اور طلبا سمیت ہزاروں افراد کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.