ق لیگ کی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چوہدری برادران سے ملاقات کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے چوہدری برادران کو عمران خان کے ملنے کےلیے آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
چوہدری برادران ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کرگئے،حکومت اور مخالفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کو چوہدری برادران سے مل رہے ہیں۔
وزیراعظم اس سے قبل تصدیق کرچکا ہے کہ عمران خان آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس ملاقات میں اہم اتحادی سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کریں گے۔
شہباز شریف، چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات تاخیر کاشکار
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات تاخیر کاشکار ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نےچوہدری برادران کو اپنے گھر عشائیے کی دعوت دے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کو گھر پر عشائیے کی دعوت گزشتہ ہفتے دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت تاحال اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔
Comments are closed.