مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نہیں چاہتیں کہ چوہدری پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنیں۔
ذرائع کے مطابق یہ بات لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے ساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دلچسپ پہلو سامنے آ گیا جس کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی شیروانی کا بھی تذکرہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ رکنِ جماعتِ اسلامی نے چوہدری شجاعت سے سوال کیا کہ کیا آپ چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی شیروانی پہنا رہے ہیں؟
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اس سوال پر ہلکا سا مسکرائے اور دل چسپی ظاہر کی۔
رکن نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا چوہدری پرویز الہٰی کی وزراتِ اعلیٰ کی شیروانی تیار ہو گئی ہے؟
ذرائع کے مطابق اس سوال پر چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتیں کہ پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو خدشہ ہے کہ جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آ جائیں۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ان دونوں جماعتوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ق لیگ دوبارہ سے بہت مضبوط نہ ہو جائے۔
ق لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ معاملہ طے ہو تو شیروانی تیار ہونے میں کون سا وقت لگتا ہے۔
Comments are closed.