کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران پڑوس کے گھر سے باہر نکلتا فرسٹ ایئر کا نوجوان مبینہ طور پر ڈکیتوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ عثمان اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ گولی کی آواز آئی، باہر جاکر دیکھا تو عثمان کو گولی لگی تھی۔
پولیس کے مطابق عثمان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
عثمان کے ماموں ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واردات دیکھتے ہوئے عثمان ڈر کے بھاگا تو ڈاکو نے عثمان کو گولی مار دی۔
دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوگئے۔
قبل ازیں نارتھ کراچی میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments are closed.