اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑی خوشخبری دی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اور بجلی کے فی یونٹ 5روپے سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ اگلے بجٹ تک بجلی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی قیمت نہیں بڑھے گی، آئی ٹی سیکٹر پر 100فیصد ٹیکس معاف کردیا ہے، نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے دیں گے، گریجویٹس کو 30ہزار تک انٹر شپس دیں گے، انڈسٹری پر سرمایہ کاری کرنے والوں سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہاہے کہ صحافی کالے دھندوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا پر گند آرہا ہے،پیکا قانون سے آزادی صحافت کا کوئی تعلق نہیں،اچھی صحافت معاشرے کااثاثہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پیکا قانون 2016میں بنا ہم نے صرف اس میں چند ترامیم کیں ہیں، میڈیا میں 70فیصد خبریں ہمارے خلاف ہوتی ہیں، دیانتدار لیڈر کو کبھی میڈیا سے ڈر نہیں لگتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں ہتک عزت کا کیس کیا لیکن افسوس ساڑھے تین سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے انصاف نہیں ملا، ہمارے ایک وزیر کو بھی یہاں کے بجائے انگلینڈ میں انصاف ملا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، حکومت ہٹادو، امریکا، برطانیہ اور انگلینڈ میں بے پناہ مہنگائی ہوئی، امریکی معیشت سب سے مضبوط تھی لیکن چالیس سال بعد کورونا نے ایسی مہنگائی کی کہ وہاں کہ لوگ بھی پریشان ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پرویز مشرف ، آصف زرداری اور نواز شریف کے دور میں بڑی تعداد میں ڈرون حملے ہوئے ، جب 2018 میں حکومت ملی تو معیشت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا تھا۔
Comments are closed.