وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں، مہنگائی کا طوفان برپا ہے، لوگوں کے سروں سے چھت چھینی گئی۔
حیدر آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب کل کراچی سے آپ لوگوں کی رائے لینے نکلے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نیازی کہتا تھا کہ اگر کسی چوک پر پچاس لوگ استعفیٰ کی بات کریں تو میں چھوڑ جاؤں گا، یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں، بتائیں کہ کیا آپ چاہتے ہیں نیازی جائے؟
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں، عوامی مارچ کے ذریعے ہم اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو رخصت کریں گے۔
Comments are closed.