قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ لاہور کو 7 سالہ صبر کا پھل مل گیا۔
وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے سات سالوں میں ہم نے لاہور قلندرز کی طرف سے محبت، جذبہ، جذبات، جارحیت اور صبر دیکھا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فتح قابلِ مستحق اور شاندار ہے۔
سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عاطف رانا، فواد رانا اور سمین رانا کی برداشت کی تعریف کرنی چاہیے۔
وقار یونس نےے مزید کہا کہ وہ اس کامیابی کے ہر حصے کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پاکستان سُپر لیگ کی پہلی ٹرافی اپنے نام کی۔
Comments are closed.