کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد تھانے کی حدود میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والے ملزم امیر حمزہ کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ قتل کیلئے اس نے 25 ہزار کا پستول خریدا تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گزشتہ شام نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ مدیحہ بٹ کو قتل کرنے کیلئے ملزم امیر حمزہ اپنے دوست شہریار عرف شیری کے ساتھ موٹر سائیکل پر مقتولہ کے گھر کے باہر آیا تھا۔
واردات کے وقت شہریار عرف شیری موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے موجود رہا، واردات کے بعد ملزم باہر نکلتے ہیں شیری کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او سعیدآباد شاکر حسین کے مطابق شہریار عرف شیری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس واردات کے سلسلے میں ایک اور ملزم مراد کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم مراد مقتولہ مدیحہ بٹ کے گھر کے سامنے ہی رہتا ہے، ملزم مراد نے ملزم امیر حمزہ کو مقتولہ کے گھر پر اکیلے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں سعید آباد تھانے میں مقدمہ نمبر 91/22 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعید آباد میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے واردات کے 3 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا تھا۔
Comments are closed.